ماموں کانجن: بچی نے شور مچا کر زیادتی کی کوشش ناکام بنادی
ماموں کانجن( نمائندہ دنیا )8سالہ بچی نے شور مچا کر پڑوسی اوباش کی زیادتی کی کوشش ناکام بنادی ،
تھانہ ماموں کانجن کے چک494گ ب کی رہائشی مسمات زاہدہ بی بی نے 15پر کال کرکے بتایا کہ انکے پڑوسی اوباش لال حسین انکے گھر میں گھس کر 8سالہ نابالغہ بیٹی سے زبردستی زیادتی کی کوشش کی، وہ اور اسکا خاوند سوداسلف لینے شہر گئے ہوئے تھے اور بچی گھر میں اکیلی تھی تاہم بچی نے شور مچاتے ہوئے پڑوسی کے گھر پناہ لے کر خود کو بچایا۔