گرفتار ملزموں کے انکشاف پر اسلحہ برآمد
فیصل آباد (سٹی رپورٹر)گرفتار دو ملزمان کے انکشاف پر اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔
تھانہ روشن والا پولیس نے گرفتار دو ملزمان سے دوران تفتیش انکشاف پر ان کے بتائے ہوئے ایڈریس پر کارروائی کرتے ہوئے اسلحہ برآمد کیا، اور قانونی کاروائی بھی شروع کر دی گئی ہے۔