سابقہ رنجش پر نوجوان کو چھریوں کے وار کرکے قتل کر دیاگیا

سابقہ رنجش پر نوجوان کو چھریوں کے وار کرکے قتل کر دیاگیا

عظیم نے ساتھیوں کے ہمراہ 15 سالہ زین کو قابو کر کے وارکئے ،مقدمہ درج

فیصل آباد (سٹی رپورٹر)سابقہ رنجش کی بنا پر نوجوان کو چھریوں کے وار کرکے قتل کر دیاگیا ۔تفصیلات کے مطابق تھانہ رضا آباد میں غلام مصطفی نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ ملزم عظیم نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ مبینہ طور پر اس کے 15 سالہ بیٹے زین کو قابو کر کے سابقہ رنجش کی بناء پر چھریوں کے وار کیے ، جس کے نتیجے میں زین زخمی ہوا اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں