شادی شدہ خاتون اور 3بچوں کا مبینہ اغوا
فیصل آباد (سٹی رپورٹر)شادی شدہ خاتون کو تین بچوں سمیت مبینہ طور پر اغواء کر لیا گیا۔۔۔
تھانہ غلام محمد آباد میں رحمان نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ ملزم نے اس کی اہلیہ اور تین بچوں کو اغواء کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے مغویان کی تلاش شروع کر دی ہے۔