مضر صحت فوڈ آئٹمز فروخت کرنے والی دکان کو سیل کر دیا
فیکٹری ایریا کے علاقے غلہ منڈی کے قریب فوڈ اتھارٹی ٹیم نے چیکنگ کی
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)ممنوعہ نمک اور دیگر مضر صحت فوڈ آئٹمز فروخت کرنے والی دکان کو سیل کر دیا گیا۔تھانہ فیکٹری ایریا کے علاقے غلہ منڈی کے قریب فوڈ اتھارٹی ٹیم نے مختلف پوائنٹس کو چیک کیا۔ اس دوران نجی دکان پر ممنوعہ نمک اور دیگر مضر صحت فوڈ آئٹمز کی فروخت پائی گئی۔ جس پر دکان کو سیل کرکے مالک کیخلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے ۔