خصوصی افراد میں 32الیکٹرک وہیل چیئرز کی تقسیم

خصوصی افراد میں 32الیکٹرک وہیل چیئرز کی تقسیم

خصوصی افراد کی بحالی اور بااختیار بنانے کیلئے حکومت اقدامات کر رہی:آزاد تبسم

فیصل آباد(نیوز رپورٹر)حکومتِ پنجاب کی ہدایات کے تحت معذور اور خصوصی افراد کی فلاح و بہبود کے لیے سوشل ویلفیئر کمپلیکس میں معاون آلات کی تقسیم کی پروقار تقریب منعقد ہوئی، جس میں خصوصی افراد میں الیکٹرک/موٹرائزڈ وہیل چیئرز تقسیم کی گئیں۔تقریب کے دوران مجموعی طور پر 32 خصوصی افراد کو الیکٹرک وہیل چیئرز فراہم کی گئیں تاکہ انہیں باعزت اور خودمختار زندگی گزارنے میں سہولت میسر آ سکے ۔تقریب میں ایم پی اے آزاد تبسم، رہنما پاکستان مسلم لیگ (ن) عمر اسرار خان، ڈویژنل ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر و بیت المال فیصل آباد ڈویژن خالدہ رفیق، ڈویژنل کوآرڈینیٹر رانا وارث حسین اور صدر انجمن تاجران رانا عرفان نے خصوصی شرکت کی۔

تقریب کا انعقاد ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر و بیت المال آمنہ عالم کی زیر نگرانی کیا گیا۔ایم پی اے آزاد علی تبسم نے مریم نواز شریف کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ خصوصی افراد کی بحالی اور انہیں بااختیار بنانے کیلئے حکومت پنجاب عملی اقدامات کر رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ایسے فلاحی منصوبے معاشرے کے کمزور طبقات کیلئے امید کی کرن ہیں۔تقریب میں شریک خصوصی افراد کے والدین نے بھی وزیراعلیٰ پنجاب کی کاوشوں کو سراہا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں