سکیورٹی کا غیر مناسب انتظام کرنیوالے دکاندار کو گرفتار کرلیا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)سکیورٹی کا غیر مناسب انتظام کرنے والے دکاندار کو گرفتار کر لیا گیا
۔تھانہ غلام محمد آباد کے علاقے میں پولیس نے مختلف پوائنٹس کو چیک کیا۔ اس دوران نجی دکان پر سکیورٹی کا انتہائی غیر مناسب انتظام پایا گیا۔ جو کہ کسی واردات کا سبب بھی بن سکتا تھا۔دکاندار کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ۔