لائیوسٹاک سے 75 ویٹرنری افسروں میں موٹر سائیکلیں تقسیم
فیصل آباد (نیوز رپورٹر)محکمہ لائیوسٹاک پنجاب کے زیر اہتمام سول ویٹرنری ہسپتال فیصل آباد میں ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی، جس میں ضلع بھر کے 75 ویٹرنری افسران میں موٹر سائیکلیں تقسیم کی گئیں۔
تقریب کے مہمانِ خصوصی ڈائریکٹر لائیوسٹاک فیصل آباد ڈاکٹر حیدر علی خان تھے ۔ انہوں نے مریم نواز شریف کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ موٹر سائیکلوں کی فراہمی سے فیلڈ افسروں کو دور دراز علاقوں تک بروقت رسائی حاصل ہوگی، جس سے ویٹرنری خدمات کی فراہمی مزید مؤثر اور فعال بنے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ اس سہولت سے مویشی پال حضرات کو ان کی دہلیز پر بہتر طبی سہولیات میسر آئیں گی، جبکہ یہ اقدام دیہی معیشت کے استحکام میں بھی اہم کردار ادا کرے گا۔