ڈی سی چنیوٹ کاڈی ایچ کیو ہسپتال ، رمضان بازار کادورہ

ڈی سی چنیوٹ کاڈی ایچ کیو ہسپتال ، رمضان بازار کادورہ

طبی سہولیات ،نرخوں کاجائزہ ، گرانفروشی پر دکانداروں کو موقع پر جرمانے

چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈپٹی کمشنر عائشہ رضوان نے ڈی ایچ کیو ہسپتال کا دورہ کیا اورمریضوں کو طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔انہوں نے ہدایت کی کہ مریضوں کو علاج معالجہ، ادویات اور دیگر سہولیات فراہمی میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی۔اس موقع پر سی او ہیلتھ ڈاکٹر ثاقب منیر،ایم ایس ڈاکٹر الطاف و دیگر ہمراہ تھے ۔ ڈپٹی کمشنر عائشہ رضوان نے جھنگ روڈ منڈی کے اطراف کا بھی دورہ کیا اور اشیائے خورونوش کی دستیابی اور معیار کا جائزہ لیا اور خریداروں سے ریٹس بارے دریافت کیا، ڈپٹی کمشنر نے گرانفروشی پردکانداروں کو موقع پر جرمانے کیے اور مزید کارروائی اورسیکرٹری مارکیٹ کمیٹی کو مکمل صفائی کی ہدایات جاری کیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں