ڈبانوالہ اور ناگرہ پل ریکارڈ مدت میں مکمل ،ٹریفک چالو

 ڈبانوالہ اور ناگرہ پل ریکارڈ مدت میں مکمل ،ٹریفک چالو

ڈی سی کاترقیاتی کام کا جائزہ ،رمضان سہولت بازار کا دورہ ،ہدایات جاری

ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )محکمہ ہائی وے نے موٹر وے انٹرچینج ٹوبہ ٹیک سنگھ سے رجانہ انٹرچینج تک زیرِ تعمیر ڈبل روڈ منصوبے میں ڈبانوالہ پل اور ناگرہ پل کو ریکارڈ مدت میں مکمل کر کے ٹریفک کیلئے کھول دیا ۔ ڈپٹی کمشنر عمر عباس میلہ نے جاری ترقیاتی کام کا جائزہ لیا اورکہا ڈبل روڈ منصوبے کے باقی حصوں پر بھی کام تیزی سے جاری ہے اور اسے مقررہ وقت میں مکمل کرنے کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر عمر عباس نے ایس ڈی آئی او صدف ارشاد اور ڈسٹر کٹ فوڈ کنٹرولر شمائلہ بانوکے ہمراہ رمضان سہولت بازار کا دورہ کیا ،سٹالز پر اشیائے ضروریہ کی دستیابی، معیار اور سرکاری نرخوں پر عملدرآمد کو چیک کیا، شہریوں سے آٹا،چینی دستیابی بارے فیڈبیک بھی حاصل کیا، متعلقہ افسروں کو ہدایت کی کہ مارکیٹ سے کم نرخوں پر معیاری اشیا کی فراہمی ہر صورت برقرار رکھی جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں