نوسر باز دکاندار کی موٹر سائیکل لے کر فرار ہو گیا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)نوسر باز دکاندار کی موٹر سائیکل لے کر فرار ہو گیا۔
تھانہ ڈجکوٹ کے علاقے چک نمبر 263 رب میں علی شہزاد نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ نامعلوم نوسر باز اس کی دکان پر موٹر سائیکل خریدنے کے بہانے آیا اور اسے باتوں میں الجھا کر موٹر سائیکل پر ٹرائی لینے کے بہانے موٹر سائیکل لے کر فرار ہو گیا۔ پولیس نے متاثرہ شہری کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا ۔