کمشنر جڑانوالہ روڈ پر ریڑھی بازار میں نرخنامے نہ لگانے پر برہم
پھلوں وسبزیوں کے نرخوں، معیار کو چیک کیا،مقررہ قیمت پر فروخت کی ہدایت
تصویرفیصل آباد(خصوصی رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات کی روشنی میں رمضان بازاروں سمیت عام مارکیٹ اور ریڑھی بازاروں میں صارفین کو تازہ سبزیاں و پھل،مناسب داموں پر دستیاب ہیں۔کمشنر راجہ جہانگیر انور نے جڑانوالہ روڈ پر ریڑھی بازار کا دورہ کیااور پھلوں وسبزیوں کے معیار کو چیک کیا۔ انہوں نے صارفین سے ریڑھی بازار اور عام مارکیٹ میں اشیاء کی قیمتوں کے فرق بارے دریافت بھی کیا۔انہوں نے بعض ریڑھی فروشوں کی طرف سے نرخنامے نمایاں طور پر آویزاں نہ ہونے پر برہمی کا اظہاراور ریٹ لسٹ آویزاں اورمقررہ قیمت پر فروخت یقینی بنانے کی تاکید کی۔