صراطِ مستقیم پرچلنا قربِ الٰہی کا موثر ذریعہ ،علامہ ریاض کھرل
اسلام ، پاکستان کیخلاف مذموم ارادے قومی اتحاد سے خاک میں ملا دینگے :مقررین
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)رمضان ، صیام قرآن کا آپس میں روحانی ربط ، حصولِ تقویٰ اور صراطِ مستقیم پر گامزن ہونا قربِ الٰہی کا موثر ترین ذریعہ ہیں۔ ان خیالات کا اظہار ممتاز عالم دین علامہ ریاض کھرل نے جے یو پی کے زیر اہتمام جامع مسجد لاثانی میں سیمینار میں صدارتی خطاب میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ جملہ مکاتب فکر کے علماء کی شرعی ذمہ داری ہے کہ وہ مسلمانوں کو جوڑیں اور محراب و ممبر سے تبلیغ، تعلیم ، تلقین نصیحت ، رجوع القران ، دعوت الخیر ، اسلامی اقدار کا احیاء ، امر بالمعروف و نہی عن المنکر کا درس دیں تاکہ نسلِ نو کی دین سے دوری کا خاتمہ اُمّہ کو زبوں حالی سے نجات پھر عظمت رفتہ ملے۔
اس موقع پر شیخ الحدیث مفتی انس مدنی ڈاکٹر سید افتخار حسین نقوی علامہ غلام اکبر ساقی مفتی مظفر اقبال ڈاکٹر عبدالرزاق عابد پیر صدیق الرحمن خالقی علامہ عزیز الحسن اعوان مولانا تنویر طاہر راٹھور مولانا اصغر مہروی صاحبزادہ احمد رضا مولانا سجاد سرداری پیر قاری عاشق نعیمی مولانا یعقوب نقشبندی و دیگر مقررین نے کہا کہ اسلام پاکستان کیخلاف مذموم ارادوں کو ہم اپنے قومی اتحاد سے خاک میں ملا دیں گے مملکتِ خداداد پاکستان کلمہ طیبہ کے نام پر نزولِ قرآن کی شب وجود میں آیا تا قیامت قائم رہے گا تحفظ و دفاعِ وطن پر ہم متحد ہیں ان مقدس گھڑیوں میں نسل نو کو قرآن و سنت کی تعلیمات سے مزین کرنا ناگزیر ضرورت ہے دہشت گردی کی شدید مذمت کرتے ہیں شہدا کو عقیدت کے پھول قومی یگانگت کو فروغ دینے کا عزم کرتے ہیں۔