رمضان میں انسپکشن کا عمل مزید بڑھایا جائے :ڈپٹی کمشنر

رمضان میں انسپکشن کا عمل مزید بڑھایا جائے :ڈپٹی کمشنر

پرائس کنٹرول مجسٹریٹس دکانوں پر مقررہ نرخوں کی موجودگی کوسو فیصد یقینی بنائیں

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)عوام کو سستی اور معیاری اشیا کی فراہمی میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی۔یہ بات ڈپٹی کمشنر کیپٹن(ر)ندیم ناصر نے رمضان المبارک کے حوالے سے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل، اسسٹنٹ کمشنرز،پیرا فورس،پرائس کنٹرول مجسٹریٹس ودیگر متعلقہ افسر موجود تھے ۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی خوش آئند ہے جس سے روزہ داروں کو واضح ریلیف ملے گا۔

ڈپٹی کمشنر نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو کہا کہ حکومتی ثمرات عوام تک پہنچانے میں کوئی کسر نہ چھوڑیں اور مصنوعی مہنگائی،ذخیرہ اندوزی کرنے والوں سے کوئی رعایت نہ برتی جائے ۔انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک میں شہریوں کو سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے اور افسر دفاتر کی بجائے فیلڈ میں متحرک رہیں اور انسپکشن کے عمل کو مزید بڑھایا جائے ۔ کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس دکانوں پر سرکاری نرخ ناموں کی نمایاں موجودگی کوسو فیصد یقینی بنائیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں