گھریلو تنازعہ پر شہری کو بدترین تشدد کا نشانہ بنا دیا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)گھریلو تنازعہ پر شہری کو قابو کر کے بدترین تشدد کا نشانہ بنا دیا گیا۔
تھانہ جھمرہ کے علاقے چک نمبر 199 رب کے قریب عصمت نامی شہری کوملزموں نے سابقہ گھریلو رنجش پر قابو کرلیا اور ڈنڈوں سوٹوں کے ساتھ بدترین تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے زخمی کردیا اور اس دوران سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دی گئیں۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزموں کی تلاش شروع کر دی ۔