سرکاری سکول سے واٹر پمپ اور دیگر سامان چوری
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)سرکاری سکول سے واٹر پمپ اور دیگر سامان چوری کر لیا گیا۔
تھانہ سٹی جڑانوالہ کے علاقے چک نمبر 238 گ ب میں واقعہ سرکاری سکول سے رات کی تاریکی میں ملزمان مبینہ طور پر واٹر پمپ اور دیگر قیمتی سامان چوری کرکے لے گئے ۔ تاہم پولیس نے مقدمہ بھی درج کر لیا ہے۔