ٹھیکریوالا: اقدام قتل کے مفرور 2ملزم گرفتار

ٹھیکریوالا: اقدام قتل  کے مفرور 2ملزم گرفتار

ٹھیکریوالا(نمائندہ دنیا )چند روز قبل چک 74 ج ب میں معمولی تلخ کلامی کے بعد فائرنگ کر کے عبدالخالق نامی شہری کو زخمی کرنے اور فرار ہونے والے دو مفرور ملزمان محمد افضل اور تنویٰر کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔

ایس ایچ او تھانہ ٹھیکریوالا انسپکٹر علی عمران جپہ کے مطابق ملزمان کے خلاف اقدام قتل کا مقدمہ درج تھا اور پولیس نے گرفتار ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں