ماموں کانجن:بلیئرڈگیم جوئے میں ملوث7 افراد گرفتار
ماموں کانجن(نمائندہ دنیا) ماموں کانجن پولیس نے بلیٹ گیم کے ذریعے جوئے کھیلنے والے 7 مبینہ جواریوں کو گرفتار کر کے حوالات میں بند کر دیا۔
تھانہ ماموں کانجن کو اطلاع ملی کہ چک 509 گ ب میں کچھ افراد بلیئر ڈ گیم کے ذریعے جوئے میں مصروف ہیں۔ اطلاع پر اے ایس آئی سجاد بار نے نفری کے ہمراہ چھاپہ مارا اور موقع سے محمد حسنین، غلام حسین، محمد طلحہ، ناصر علی ٹوبہ، قدیر اقدس، محمد زاہد اور محمد علیان کو گرفتار کر لیا۔پولیس نے جوئے پر لگے 4700 روپے کی رقم، چار سٹکس اور 12 گیندیں بھی قبضے میں لے لیں۔ ملزموں کیخلاف مقدمہ درج کر کے مزید قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے ۔