ہوائی فائرنگ کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)ہوائی فائرنگ کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔تھانہ نشاط آباد کے علاقے میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم آصف کو گرفتار کر لیا۔
جو ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے دیگر شہریوں کے لئے حادثے کی وجہ بن سکتا تھا۔ جس کے خلاف مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے۔