ٹریفک اہلکار سے مزاحمت کرنے وا لا شہری پکڑا گیا
ریلوے سٹیشن چوک میں ٹریفک اہلکار نے چالان کیا تو نے مزاحمت کی
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)ٹریفک اہلکار سے مزاحمت کرنے والے شہری کو قابو کر لیا گیا۔تھانہ پیپلز کالونی کے علاقے ریلوے سٹیشن چوک میں ٹریفک اہلکار کی جانب سے قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر شہری کو روک کر اس کی گاڑی کا چالان کیا گیا۔ تو ملزم نے اہلکار کے ساتھ مزاحمت کرتے ہوئے سنگین نتائج کی دھمکیاں دینا شروع کر دیں۔ تاہم پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے اس کیخلاف مقدمہ درج کر لیا ہے ۔