چنیوٹ: سکولوں کے نان سیلری بجٹ میں اضافہ کر دیا گیا
چنیوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)پنجاب حکومت نے سرکاری سکولوں کے نان سیلری بجٹ کو 16 ارب روپے سے بڑھا کر 20 تا 25 ارب روپے کرنے کا اعلان کیا ہے۔
یہ فنڈز تقریباً 38 ہزار سرکاری سکولوں میں بنیادی سہولیات، انفراسٹرکچر کی بہتری اور مرمت و دیکھ بھال کے لیے استعمال کیے جائیں گے ۔اجلاس میں بتایا گیا کہ ہیڈ ٹیچرز فنڈز کو سکول کونسل/والدین کمیٹی کی مشاورت سے استعمال کریں گے اور اس کے لیے کسی اضافی منظوری کی ضرورت نہیں ہوگی۔