جھنگ: ڈی پی او ساجد حسین نے اپنا موبائل نمبر شہریوں کیلئے جاری کر دیا

جھنگ: ڈی پی او ساجد حسین نے اپنا  موبائل نمبر شہریوں کیلئے جاری کر دیا

جھنگ(ڈسٹرکٹ رپورٹر) ڈی پی او ساجد حسین نے عوامی مسائل کے فوری اور مؤثر حل کے لیے اپنا ذاتی موبائل نمبر شہریوں کے لیے جاری کیا ہے۔

 اب ضلع کے شہری کسی بھی وقت پولیس سے متعلق شکایت یا مسئلہ براہِ راست ڈی پی او تک پہنچا سکیں گے۔ڈی پی او نے کہا کہ اگر کسی پولیس افسر یا اہلکار کی جانب سے بدعنوانی، رشوت ستانی، تشدد، ایف آئی آر میں غیر ضروری تاخیر، اختیارات سے تجاوز یا ناروا سلوک ہو تو شہری بلا جھجک پیغام بھیج کر آگاہ کر سکتے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ اس کا مقصد پولیس اور شہریوں کے درمیان اعتماد کو مضبوط کرنا اور کمیونٹی پولیسنگ کے تصور کو فروغ دینا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں