ستھرا پنجاب کے تحت ماموں کانجن میں آگاہی واک کا انعقاد

ستھرا پنجاب کے تحت ماموں کانجن میں آگاہی واک کا انعقاد

شرکاء نے بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے ،صفائی عملے سے تعاون کی اپیل

ماموں کانجن(نمائندہ دنیا) حکومت پنجاب کے صفائی پروگرام ستھرا پنجاب کے تحت ماموں کانجن میں آگاہی واک کا انعقاد کیا گیا جس کا مقصد شہریوں میں صفائی ستھرائی کے حوالے سے شعور اجاگر کرنا اور حکومتی ہدایات پر عملدرآمد کو یقینی بنانا تھا۔آگاہی مہم مانیٹرنگ آفیسرز ایف ڈبلیو ایم سی چودھری عبدالرحمن اور رانا علی رضا کی سربراہی میں منعقد ہوئی۔ اس میں کیئر سروسز کنسورشیم کے رانا اسامہ ریاض، سٹی سپروائزرز اور سٹی سینٹری ورکرز نے بھی حصہ لیا۔شرکاء نے بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے اور بازاروں، گلی محلوں اور عوامی مقامات پر صفائی برقرار رکھنے کے ساتھ صفائی کرنے والے عملے سے تعاون کی تلقین کی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں