ریسکیو 1122 نے مجالس اور جلوسوں کے دوران خصوصی ایمرجنسی کور فراہم کیا
جھنگ(ڈسٹرکٹ رپورٹر ) ریسکیو 1122 جھنگ نے 21 رمضان المبارک کے موقع پر حضرت علیؓ کی شہادت کی مناسبت سے ضلع بھر میں منعقد ہونے والی مجالس اور جلوسوں کے دوران خصوصی ایمرجنسی کور فراہم کیا۔
ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر سلطان محمود کی ہدایات پر ایمبولینسز، ریسکیورز اور میڈیکل ٹیمیں مختلف مقامات پر تعینات رہیں تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری امداد فراہم کی جا سکے ۔ ریسکیو ٹیموں نے مجموعی طور پر 94 عزاداروں کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی جبکہ 7 عزاداروں کو تشویشناک حالت کے پیش نظر فوری طور پر ہسپتال جھنگ منتقل کیا گیا۔