کمالیہ:سماعت متاثرہ طلبا و طالبات کے امتحانی مراکز تبدیل
کمالیہ (نمائندہ دنیا)گورنمنٹ سکول برائے متاثرہ سماعت کمالیہ کے کلاس نہم اور دہم کے طلبا و طالبات کے سالانہ امتحانات کے لیے پہلے فیصل آباد کو امتحانی مرکز مقرر کیے جانے کی خبر کی اشاعت کے بعد۔۔۔
تعلیمی بورڈ فیصل آباد کے کنٹرولر امتحانات نے فوری اقدام کرتے ہوئے طلبا و طالبات کے امتحانی مراکز تبدیل کر د یئے ،اب سپیشل ایجوکیشن سکول کی طالبات کا نیا امتحانی مرکز گورنمنٹ گرلز ماڈل ہائی سکول کمالیہ جبکہ طلبا کا نیا مرکز گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول، جھنگ روڈ، ٹوبہ ٹیک سنگھ مقرر کیا گیا ہے ۔ بورڈ کی جانب سے تمام طلبا و طالبات کی نئی رولنمبر سلپس بھی جاری کر دی گئی ہیں۔والدین نے امتحانی مراکز میں تبدیلی پر حکام کا شکریہ ادا کیا ہے ۔