جھنگ روڈ چونسٹھ پلی تا دربار بابا ست گر بادشاہ سڑک خستہ
گاڑیوں کی آمد و رفت سست ،شہریوں کامشکلات،سڑک کی فوری تعمیرکامطالبہ
ٹھیکریوالا (نمائندہ دنیا)حلقہ این اے -100 کے علاقے جھنگ روڈ چک 66 دھاندرہ محلہ طاہر پورہ چونسٹھ پلی سے دربار بابا ست گر بادشاہ اور چک 64 جانے والی سڑک کئی دہائیوں سے خستہ حالی کا شکار ہے ، جس کے باعث علاقہ مکین شدید مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔سڑک پر جگہ جگہ پڑے گہرے کھڈے اور ٹوٹ پھوٹ کی وجہ سے ٹریفک کا بہاؤ بری طرح متاثر ہو رہا ہے اور گاڑیوں کی آمد و رفت سست روی کا شکار ہے ۔ مقامی شہریوں کا کہنا ہے کہ سڑک کی خراب حالت نہ صرف عام ٹریفک بلکہ سکول آنے جانے والے طلبہ و طالبات کے لیے بھی مشکلات پیدا کر رہی ہے۔
جبکہ بارش کے دنوں میں بارشی پانی جمع ہونے سے صورتحال مزید ابتر ہو جاتی ہے ۔عوامی حلقوں نے متعدد بار متعلقہ حکام کو صورتحال سے آگاہ کیا، مگر تاحال کوئی عملی اقدام نہیں اٹھایا گیا۔ شہری عابد جٹ، فقیر حسین، طلحہ شیخ، شاہد کمبوہ، سجاد جٹ، میاں شان، شبیر جٹ، باو مہر اور دیگر نے وزیر اعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ خاں سے مطالبہ کیا ہے کہ سڑک کی ازسرِنو تعمیر کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں تاکہ عوام کو درپیش مشکلات کا خاتمہ ممکن ہو سکے ۔