خاتون کو تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے گھر سے نکال دیا

 خاتون کو تشدد کا نشانہ بناتے  ہوئے گھر سے نکال دیا

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)خاتون کو قابو کرکے بدترین تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے گھر سے باہر نکال دیا گیا۔

تھانہ وویمن میں مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے شازیہ نامی خاتون نے پولیس کو بتایا کہ ملز موں نے مبینہ طور پر اسے قابو کرکے ڈنڈوں سوٹوں کے ساتھ بدترین تشدد کا نشانہ بنا دیا۔ اس دوران متاثرہ خاتون کے مبینہ طور پر کپڑے بھی پھٹ گئے ۔ بعد ازاں ملزمان نے اسے دھکے دے کر گھر سے باہر نکال دیا۔ تاہم پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں