ماں بیٹے کو قابو کرکے مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنا ڈالا
شہنا ز اپنے گھر پر مو جو د تھی ملزم نے ڈنڈوں سے تشدد کیا ، دھمکیاں
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)ماں بیٹے کو قابو کرکے مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنا دیا گیا ہے ۔تھانہ ڈی ٹائپ کالونی میں مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے شہناز نامی خاتون نے پولیس کو بتایا کہ وہ اپنے بیٹے کے ہمراہ گھر پر موجود تھی کہ اس دوران ملزم نے مبینہ طور پر انہیں قابو کر لیا اور ڈنڈوں سوٹوں کے ساتھ تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے زخمی کر دیا گیا۔ اس دوران سے سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دی گئیں۔ تاہم پولیس نے مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے ۔