ڈاکوؤں کی لوٹ مار کے بعد موٹر سائیکل سوار پر فائرنگ
ڈاکوؤں کی لوٹ مار کے بعد موٹر سائیکل سوار پر فائرنگ دانش کو ڈاکوؤں نے ستیانہ روڈ کے قریب روکا ، مقدمہ درج کر لیا گیا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)ڈاکوؤں نے لوٹ مار کے بعد موٹر سائیکل سوار کو فائرنگ کر کے لہو لہان کر دیا۔تھانہ صدر کے علاقے میں دلاویز نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ اس کا بھائی دانش موٹرسائیکل پر سوار جا رہا تھا کہ راستے میں ڈاکوؤں نے ستیانہ روڈ کے قریب اسے روک لیا اور گن پوائنٹ پر نقدی موبائل اور دیگر سامان چھین لیا۔ جبکہ ڈاکوؤں نے واردات کے دوران فائرنگ کر کے اس کے بھائی کو لہولہان کر دیا اور موقع سے فرار ہو گئے ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملز موں کی تلاش شروع کر دی ہے ۔