تجاوزات کیخلاف آپریشن کیلئے آ نے والے اہلکاروں پر تشدد

تجاوزات کیخلاف آپریشن کیلئے آ نے والے اہلکاروں پر تشدد

تجاوزات کیخلاف آپریشن کیلئے آ نے والے اہلکاروں پر تشددملز موں نے ٹیم کو سرکاری امور کی انجام دہی سے روک دیا ، سنگین دھمکیاں

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)تجاوزات کے خلاف آپریشن کے لئے آنے والے سرکاری اہلکاروں کو تشدد کا نشانہ بنا دیا گیا۔تھانہ ریل بازار کے علاقے میں میونسپل کارپوریشن کی ٹیمیں تجاوزات کے خلاف آپریشن میں مصروف تھیں کہ اس دوران ملز موں کی جانب سے مبینہ طور پر مزاحمت کرتے ہوئے انہیں سرکاری امور کی انجام دہی سے روک دیا گیا اور اس دوران سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دی گئیں۔ تاہم پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں