آسیہ اندرابی سزا:بھارتی فیصلہ انسانی حقوق کی خلاف ورزی قرار

آسیہ اندرابی سزا:بھارتی فیصلہ انسانی حقوق کی خلاف ورزی قرار

آسیہ اندرابی سزا:بھارتی فیصلہ انسانی حقوق کی خلاف ورزی قرار عالمی برادری،انسانی حقوق کی تنظیمیں اس ناانصافی کا فوری نوٹس لیں :محبوب الزماں

فیصل آباد (سٹی رپورٹر)جماعت اسلامی کے رہنماؤں پروفیسر محبوب الزماں بٹ اور یاسر اقبال کھارا ایڈووکیٹ نے مقبوضہ کشمیر میں معروف حریت پسند کشمیری خاتون راہنما آسیہ اندرابی کو بھارتی عدالت کی جانب سے عمر قید کی سزا دینے کو انصاف کے نام پر سنگین مذاق اور انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا ہے ۔رہنماؤں نے کہا کہ یہ فیصلہ کشمیری عوام کی جائز جدوجہد آزادی کو دبانے کی ایک ناکام کوشش ہے ، جس کی ہر سطح پر مذمت کی جانی چاہیے ۔ عالمی برادری اور انسانی حقوق کی تنظیموں پر زور دیا گیا کہ وہ اس ناانصافی کا فوری نوٹس لیں اور ایسے ظالمانہ اقدامات کے خلاف آواز بلند کریں۔ انہوں نے اقوام متحدہ اور دیگر عالمی اداروں کی خاموشی پر بھی سوال اٹھایا۔پروفیسر محبوب الزماں بٹ اور یاسر اقبال کھارا نے کہا کہ آسیہ اندرابی کے خلاف یہ فیصلہ سیاسی انتقام کی بدترین مثال ہے اور اس سے یہ واضح ہوتا ہے کہ اختلاف رائے کو دبانے کے لیے ریاستی طاقت کا بے دریغ استعمال کیا جا رہا ہے ۔ انہوں نے زور دیا کہ ظلم و جبر کے یہ ہتھکنڈے نہ پہلے کبھی کامیاب ہوئے اور نہ آئندہ ہوں گے ، کیونکہ کشمیری عوام کے دلوں سے تحریک آزادی کا جذبہ ختم نہیں کیا جا سکتا۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ اقدام خطے میں مزید بے چینی اور عدم استحکام کو جنم دے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں