جڑانوالہ میں ٹریفک حادثہ ایک شخص جاں بحق، دو زخمی

 جڑانوالہ میں ٹریفک حادثہ  ایک شخص جاں بحق، دو زخمی

جڑانوالہ (نمائندہ دنیا)فیصل آباد روڈ، جڑانوالہ اڈا اواگت کے قریب ٹوٹل پٹرول پمپ کے مقام پر ایک افسوسناک ٹریفک حادثہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور دو افراد زخمی ہو گئے ۔

ابتدائی معلومات کے مطابق ایک کار نے موٹر سائیکل کو سائیڈ مارا، جس کے باعث دو موٹر سائیکل آپس میں ٹکرا گئے ۔ حادثے میں 60 سالہ عبدالرحمن موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے ۔ریسکیو ٹیم نے زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کی، جن میں 27 سالہ ارسلان علی کو تشویشناک حالت میں ٹی ایچ کیو ہسپتال جڑانوالہ منتقل کیا گیا، جبکہ 19 سالہ سلمان کو موقع پر ابتدائی طبی امداد دی گئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں