گھر کے باہر سے کم عمر لڑکے کو اغواکرلیا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)گھر کے باہر سے کم عمر لڑکے کو مبینہ طور پر اغواکرلیا گیا۔
تھانہ جھنگ بازار کے علاقے گل رحیم ٹاؤن میں راشد جاوید نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ اس کا بیٹا گھر کے باہر کھیل رہا تھا کہ اس دوران ملز موں نے مبینہ طور پر اسے اغواکے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔ تاہم پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرکے مغوی اور ملز موں کی تلاش شروع کر دی ہے ۔