پنجاب ورکرز ویلفیئر سکولز میں 133اساتذہ کی پروموشن
سکیل17 میں ترقی دے کر وائس پرنسپل اور سبجیکٹ سپیشلسٹ کے طور پر ترقیاں
فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)لیبر ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام کام کرنے والے پنجاب ورکرز ویلفیئر سکولز میں 133۔اساتذہ کی پروموشن کردی گئی۔ اساتذہ کو سکیل 16 سے سکیل17 میں ترقی دے کر وائس پرنسپل اور سبجیکٹ سپیشلسٹ کے طور پر ترقیاں دی گئی ہیں۔اساتذہ نے کہا کہ ملازمین کی پروموشن نے عید کے بعد ایک اور خوشی دی ہے ۔اساتذہ نے سیکرٹری لیبر اور سی ای او پنجاب ورکرز ویلفیئر فنڈ،ڈائریکٹر و ڈپٹی ڈائریکٹرز ایجوکیشن اور ان کی معاون ٹیم کا شکریہ ادا کیا جن کی انتھک اور شبانہ روز محنت سے ملازمین کا پروموشن کا دیرینہ مطالبہ پورا ہوا۔اساتذہ کا کہنا تھا کہ محکمانہ پروموشن سے وہ مزید دلجمعی سے اپنے فرائض منصبی اداکریں گے۔