پیرمحل میں قانون نافذ کرنیوالے اداروں کا سرچ آ پریشن

پیرمحل میں قانون نافذ کرنیوالے اداروں کا سرچ آ پریشن

پیرمحل (نمائندہ دنیا )پیرمحل میں پولیس نے قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں کے ہمراہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سرچ آپریشن کیا۔ سرچ آپریشن حسام الدین کاٹھیا سب انسپکٹر چوکی انچارج۔

محمد وسیم اے ایس آئی کی قیادت میں کوثر آباد اور گردونواح کے علاقوں میں کیا گیا، جس میں پولیس کی بھاری نفری نے حصہ لیا۔اپریشن کے دوران درجنوں گھروں کی تلاشی لی گئی جبکہ رہائش پذیر افراد کے کوائف کی مکمل جانچ پڑتال کی گئی۔ پولیس ٹیم نے کرایہ داری ایکٹ کے تحت کرایہ داروں کے ریکارڈ کو بھی چیک کیا اور مشکوک افراد کے خلاف قانونی کارروائی کے لیے ڈیٹا اکٹھا کیا گیا۔پولیس حکام کے مطابق سرچ آپریشن کا مقصد علاقے میں امن و امان کو برقرار رکھنا اور جرائم پیشہ عناصر کی بیخ کنی کرنا ہے ۔ اس موقع پر محمد وسیم اے ایس آئی نے کہا کہ جرائم کے خاتمے کے لیے ایسے آپریشنز کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا اور کسی بھی مشکوک سرگرمی کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔اہل علاقہ نے پولیس کی اس کارروائی کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ اس سے علاقے میں امن و امان کی صورتحال مزید بہتر ہوگی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں