جڑانوالہ :سڑکوں کی تعمیر و بحالی کیلئے فیزیبلٹی رپورٹ تیار
منصوبے پر جلد کام کا آغاز ہوگا ، شہریوں کو بہتر سفری سہولیات ملیں گی :اے سی
جڑانوالہ (نمائندہ دنیا ) شہر بھر میں سڑکوں کی تعمیر کیلئے فیزیبلٹی مکمل، کام جلد شروع ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر کی ہدایت پر میونسپل کمیٹی نے شہر کی سڑکوں کی بہتری کیلئے اہم پیش رفت کر لی۔ چیف آفیسر میونسپل کمیٹی محسن مظہر کی زیر نگرانی سب انجینئر محمد رومان نے شہر بھر میں سڑکوں کی تعمیر و بحالی کیلئے فیزیبلٹی رپورٹ تیار کر لی ۔ اسسٹنٹ کمشنر وایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی اورنگزیب نے بتایا کہ فیزیبلٹی مکمل ہونے کے بعد منصوبے پر عملی کام کا آغاز جلد کر دیا جائے گا۔
جس سے شہریوں کو بہتر سفری سہولیات میسر آئیں گی اور آمدورفت میں آسانی پیدا ہوگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ میونسپل کمیٹی شہریوں کو درپیش مسائل سے بخوبی آگاہ ہے ، تاہم بعض تکنیکی وجوہات کے باعث منصوبے پر کام میں سست روی کا سامنا رہا۔ اب ان مسائل کو حل کر لیا گیا ہے اور جلد ہی سڑکوں کی تعمیر کا باقاعدہ آغاز کر دیا جائیگا۔