ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جھنگ کی تھانہ گڑھ مہاراجہ میں کھلی کچہری
گڑھ مہاراجہ (نمائندہ دنیا )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جھنگ ساجد حسین کھوکھر نے تھانہ گڑھ مہاراجہ میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔۔۔
جس میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کر کے اپنے مسائل اور شکایات پیش کیں، اس موقع پر ڈی ایس پی احمدپورسیال ارشد علوی اور ایس ایچ او تھانہ گڑھ مہاراجہ مناظر لک بھی موجود تھے ۔ شہریوں نے پولیس سے متعلق امور، سکیورٹی صورتحال اور دیگر انتظامی مسائل سے ڈی پی او کو آگاہ کیا، ڈی پی او ساجد حسین کھوکھر نے شہریوں کے مسائل توجہ سے سنے اور موقع پر ہی متعلقہ افسران کو احکامات جاری کئے ۔