فیوچر لیڈرز انیشی ایٹو پروجیکٹ کے تحت تعلیمی ورکشاپ
ورکشاپ نوجوانوں کو بااختیار بنانے کیلئے امید افزا سفر کا آغاز :نعمان اٹھوال
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)فیوچر لیڈرز انیشی ایٹو پروجیکٹ کے تحت مقامی کلب میں کرسچین سٹوڈنٹس موومنٹ پاکستان نے دی گلوبل یوتھ موبلائزیشن کے تعاون اور یورپی یونین کی مالی اعانت سے تعلیمی ورکشاپ کا انعقاد کیا، اس موقع پر پراجیکٹ کا باضابطہ آغاز کیا گیا جسکا مقصد قائدانہ صلاحیتوں کو پروان چڑھانا اور ترقی پسند جامع مستقبل کیلئے نوجوانوں کو بااختیار بنانا تھا ۔ریورنڈ پادری سرفراز شوکت ، جی سی یونیورسٹی فیصل آباد کی شعبہ سربراہ بشریٰ نورین ، شارون رشید ہیڈ آف پروگرامز سی سی ایم ،امیر شہزاد خان وٹو سینئر سبجیکٹ سپیشلسٹ محکمہ سکول ایجوکیشن، ایگزیکٹو ڈائریکٹرعوام پاکستان سونیا جاوید ، ڈائریکٹر ایوارڈ پاکستان پروگرام عظیم کرسٹوفر اورایڈووکیٹ سناور بالم وائس چیئرمین کرسچین سٹوڈنٹ موومنٹ اور ایڈووکیٹ فریحہ نے موضوع پر اظہار خیال کیا۔سی ایس ایم کے بانی و چیئرمین نعمان اٹھوال نے شرکاکی کوششوں کو سراہاور سندیل بھٹی کو سی ایس ایم کا ایگزیکٹو ڈائریکٹر بنانے کا اعلان کیا اور کہایہ ورکشاپ نوجوانوں کو بااختیار بنانے اور پرامن ترقی پسند معاشرے کے فروغ کیلئے امید افزا سفر کا آغاز ہے ۔