بھٹہ مالکان کے مسائل حل کیلئے کوششیں جاری رکھی جائینگی:میاں جہانزیب

بھٹہ مالکان کے مسائل حل کیلئے کوششیں  جاری رکھی جائینگی:میاں جہانزیب

ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )بھٹہ مالکان ایسوسی ایشن کا اجلاس تحصیل صدر میاں جہانزیب کی زیر صدارت ہوا۔

 ضلعی چیئرمین میاں اکرم حفیظ، ضلعی جنرل سیکرٹری حاجی ابراہیم سلطانی، ضلعی فنانس سیکرٹری میاں خالد بشیر سمیت دیگر عہدیداران اور ممبران کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔  اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے تحصیل صدر میاں جہانزیب نے کہا کہ بھٹہ مالکان کے مفادات کے تحفظ اور انہیں درپیش مسائل کے حل کے لیے کوششیں جاری رکھی جائیں گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں