اسلام آباد میں سرچ آپریشن، 27 مشکوک افراد تھانے منتقل
701افراد،262گھرانوں،48ہوٹلوں،83دوکانیں ، 117گاڑیوں کی چیکنگ
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) اسلام آباد پولیس کا وفاقی دارالحکومت میں جرائم کے انسداد اور جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کیلئے مختلف علاقوں میں سرچ اور کومنگ آپریشنز کا سلسلہ جاری ہے ۔اس ضمن میں ایس ایس پی آ پر یشنز کی سربراہی میں زونل ایس پیز کی زیرنگرانی مختلف علاقوں میں گرینڈ سرچ اورکومنگ آپریشنز کئے گئے ۔ سرچ آپریشن کے دوران 701افراد،26 2گھرانوں ، 48 ہوٹلوں ،83دوکانیں،251مو ٹرسائیکلوں اور 117 گاڑیوں کو چیک کیاگیاجبکہ 27مشکوک افراد اور 23موٹر سائیکلوں کوجانچ پڑتال کیلئے تھانہ جات منتقل کیا گیا۔