اسلام آباد، 8 اشتہاریوں سمیت 19 جرائم پیشہ افراد گرفتار
مارگلہ، سنگجانی، سبزی منڈی، کھنہ، کرپا،شہزاد ٹاون میں کارروائیاں ،منشیات ،اسلحہ برآمد
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر)اسلام آباد پولیس نے سنگین جرائم میں ملوث8اشتہاریوں سمیت 19جرائم پیشہ افراد گرفتار کر لیے ، ملزمان کے قبضہ سے منشیا ت اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کر لیے ،گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید تفتیش جاری ہے ۔اس سلسلے میں مارگلہ، سنگجانی، سبزی منڈی، کھنہ، کرپا اور شہزاد ٹاون پولیس نے 11ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 317گرام آئس،سات بوتلیں شراب اورمختلف بور کے سات عدد پستول معہ ایمونیشن برآمد کر لئے ۔