ڈیز ل مہنگاہونے پر کسان پریشان سبسڈی ڈرامے ختم کئے جائیں :سردار ظفر
ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )کسان بورڈ پاکستان کے مرکزی صدرسردار ظفر حسین خان ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ حکومت کی طرف سے امریکہ، اسرائیل کی ایران کے ساتھ جنگ کی آڑ میں ڈیزل کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ سے کسان مزید مشکلات کا شکار ہیں۔
کسانوں کے لیے 1500 فی ایکڑ سبسڈی کے ڈرامے ختم کئے جائیں ،یہ کرپشن کے دروازے کھولنے اور اپنوں کو نوازنے کا حربہ ہے ۔انہوں نے ان خیالات کااظہار مرکز اسلامی میں کسان بورڈ کے اجلاس پر میڈیا سے گفتگو کرتے کیا ۔