برقت گرانٹ ملنے پرسیلابی تباہی سے بچائو ممکن :رانا شہباز

برقت گرانٹ ملنے پرسیلابی  تباہی سے بچائو ممکن :رانا شہباز

گڑھ مہاراجہ ( نمائندہ دنیا )تحریک انصاف کے ایم پی اے چیف وہیپ پنجاب اسمبلی رانا شہباز خان نے میڈیا نمائندگان کو بتایا کہ پی ڈی ایم اے نے بروقت گرانٹ جاری کر دی۔

 تو متوقع سیلاب کی تباہ کاریوں سے بچائو ممکن ہے ۔دریائے چناب کنارے سمندوانہ، جھنڈیر نیازی، ولی جھنڈیر، مکڑی والا، سجاول چدھڑ، سیال فقیر کے مواضعات کی آبادیوں کو سیلاب سے بچاؤ کیلئے بند تعمیر کرنے کیلئے حکومتی و اپوزیشن ارکان اسمبلی پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی جا چکی ہے جسکی سفارشات پر محکمہ پی ڈی ایم اے اپریل کے آخر تک 10 لاکھ روپے کی گرانٹ جاری کریگا اور فنڈز ملتے ہی ایک ماہ کے اندر زمیندار بند کی تعمیر مکمل کر لی جائیگی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں