اسلحے کی نمائش کرنیوالے ملزم کو قابو کر لیا گیا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)اسلحے کی نمائش کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔
تھانہ ملت ٹاؤن کے علاقے میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اسلحے کی نمائش کرنے اور دیگر شہریوں کیلئے خوف کی علامت بننے والے ملزم کو اسلحے سمیت گرفتار کرلیا۔ جس کیخلاف مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی بھی شروع کر دی گئی ۔