اشتہاری ملزم پولیس کو چکمہ دیکر فرار،دوساتھی گرفتار
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)اشتہاری ملزم پولیس کو چکمہ دیتے ہوئے فرار ہوگیا۔
تھانہ پیپلز کالونی کے علاقے میں پولیس نے اشتہاری ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپہ مارا۔ جو فرار ہوگیا۔ پولیس نے اشتہاری ملزم کو پناہ دینے اور فرار ہونے میں مدد فراہم کرنے کے الزام میں اسکے دو ساتھیوں کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔