دوڈاکوگرفتار ،موٹرسائیکل اور دیگر سامان برآمد
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)پولیس نے دوڈاکوؤں کو گرفتار کر لیا۔ تھانہ غلام آباد کے علاقے میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دو ڈاکوؤں کو گرفتار کرلیا۔
جو ڈکیتی کی نیت سے چھپے اپنے شکار کی تلاش میں تھے ۔ جنکے قبضے سے اسلحہ، موٹرسائیکل اور دیگر سامان برآمد کرکے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔