جواں سالہ لڑکی کو اغوا کے بعد زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا
عثمان ٹاؤن کے علاقے سے لیجاکر شیطانی عمل پر مقدمہ درج کرلیاگیا سرگودھا روڈ کے علاقے میں ملزم کی خاتون سے اسلحہ کے زور پر زیادتی
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)جواں سالہ لڑکی کو مبینہ اغوا کے بعد زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔تھانہ سمن آباد کے علاقے عثمان ٹاؤن میں رمضان نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ اس کی بیٹی کو ملزم نے گھر سے اغواکرلیا اور نامعلوم مقام پر لے جا کر زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم اور مغویہ کی تلاش شروع کر دی ۔تھانہ سرگودھا روڈ کے علاقے میں خاتون کو اسلحہ کے زور پر زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔ تھانہ سرگودھا روڈ میں مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے (ع)نامی خاتون نے پولیس کو بتایا کہ ملزم اسے دھوکے سے اپنے ساتھ گاڑی میں بٹھا کر خالی مکان میں لے گیا۔ جہاں اسے اسلحے کے زور پر زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد ملزم دھمکیاں دیتے ہوئے موقع سے فرار ہو گیا۔ پولیس نے ملزم کی تلاش شروع کر دی ۔