مرکز جڑانوالہ کے سکولز سربراہان کا مسائل حل پر اجلاس
سکولوں کی بہتری کیلئے اقدامات جاری، داخلہ مہم کامیاب بنائی جائے :طارق محمود
جڑانوالہ (نمائندہ دنیا )ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر جڑانوالہ طارق محمود کے زیر اہتمام مرکز جڑانوالہ کے سکولز سربراہان کا اہم اجلاس ہوا، تعلیمی امور اور سکولوں کی بہتری سے متعلق تفصیلی گفتگو کی گئی۔اجلاس میں اندراج مہم، شجرکاری مہم اور نئے تعلیمی سیشن کیلئے سکولوں کی مجموعی بہتری کے جامع منصوبے پر غور کیا گیا۔ اس موقع پر سربراہان ادارہ نے اپنے اپنے سکولوں کی کارکردگی اور درپیش مسائل سے بھی آگاہ کیا۔ڈپٹی ایجوکیشن آفیسر طارق محمود نے خطاب کرتے کہا کہ سکولوں کی بہتری کیلئے ہر ممکن اقدامات عمل میں لائے جا رہے ہیں۔ انہوں نے اساتذہ پر زور دیا کہ وہ داخلہ مہم کو کامیاب بنانے کیساتھ طلبہ کو معیاری تعلیم اور بہترین ماحول فراہم کرنے کیلئے اپنی ذمہ داریاں بھرپور انداز میں ادا کریں۔ڈپٹی ایجوکیشن آفیسر طارق محمود نے علاقے کے سکول کابھی دورہ کیا اورتعلیمی سہولیات کاجائزہ لیا اور کہا شجرکاری مہم کے ذریعے نا صرف ماحول کو بہتر بنایابلکہ طلبہ میں بھی مثبت شعور اجاگر کیا جا سکتا ہے جبکہ نئے تعلیمی سیشن کے آغاز سے قبل سکولوں کی صفائی، سہولیات اور تعلیمی معیار کو مزید بہتر بنانے پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے ۔