ڈپٹی کمشنر کاڈی ایچ کیو ہسپتال اور امتحانی سنٹر کا دورہ

 ڈپٹی کمشنر کاڈی ایچ کیو ہسپتال اور امتحانی سنٹر کا دورہ

مریضوں کوہسپتال سے ادویات نہ ملنے کی شکایت نہیں ملنی چاہئیں:عائشہ رضوان

چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایات پر ڈپٹی کمشنر چنیوٹ عائشہ رضوان کے سرکاری ہسپتالوں کے دوروں کا سلسلہ جاری ہے ۔وہ گزشتہ روز ڈی ایچ کیو ہسپتال گئیں اور مختلف وارڈز میں زیرعلاج مریضوں کی عیادت،ادویات ہسپتال سے ملنے کی تصدیق کی، ایم ایس ڈاکٹر عدیل عارگ و دیگر ڈاکٹرز بھی ہمراہ تھے ، ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال میں صفائی کا معیار دیکھا اورصاف ستھرا ماحول برقرار رکھنے کی تاکید کی۔انہوں نے مشینری کے فعال ہونے کا جائزہ لیا اور او پی ڈی سمیت دیگر وارڈز میں انتظامات چیک کئے ۔انہوں نے ادویات کی دستیابی،ریکارڈ اور مریضوں کی فراہمی بارے بریفنگ لی اور واضح کیا کہ کسی مریض کو ادویات ہسپتال سے نہ ملنے کی شکایت نہیں ملنی چاہیے ۔ دریں اثناڈپٹی کمشنر عائشہ رضوان کا گزشتہ روز سی او ایجوکیشن اظہر سہیل نیازی کے ہمراہ میٹرک کے امتحان کے سلسلہ میں گورنمنٹ گرلز ہائی سکول سیٹلائٹ ٹاون چنیوٹ میں بنائے گئے امتحانی سنٹر کا دورہ، طالبات کے لیے فراہم کی گئیں سہولیات کا جائزہ لیا، ڈپٹی کمشنر نے طالبات کی رولنمبر سلپ اور سٹنگ پلان کو چیک کیا، ڈپٹی کمشنر سپرنٹنڈنٹ اور آر آئی کو کلاس رومز میں مزید روشنی و دیگر امور کی بہتری کے حوالے سے ہدایات جاری کیں، اس موقع پر انکا کہنا تھا کہ شفافیت کے معیار کو یقینی بنانے کے لیے امتحانی مراکز کی انسپکشن کا سلسلہ جاری رہے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں