ڈی پی او کا اردل روم ،پولیس اہلکاروں کے مسائل سنے ،حل کاحکم

ڈی پی او کا اردل روم ،پولیس  اہلکاروں کے مسائل سنے ،حل کاحکم

چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈی پی او چنیوٹ ڈاکٹر نوید عاطف نے اردل روم کے دوران پولیس اہلکاروں سے ملاقات پرخیریت دریافت کی،صحت،بچوں کی تعلیم کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔

ڈی پی او نے پولیس اہلکاروں کے مسائل سنے ، حل کیلئے موقع پر احکامات جاری کئے ۔ڈی پی او نے پولیس اہلکاروں کو تندہی سے فرائض انجام دینے کی ہدایت کی ۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈاکٹر نوید عاطف کا کہنا تھا کہ پولیس اہلکاروں اور انکی فیمیلیز کی ویلفیئر کیلئے تمام تر ضروری اقدامات کو یقینی بنایا جا رہا ہے ۔ پولیس اہلکاروں کے بچوں کی تعلیم ، صحت کے لیے مختلف اداروں کے ایم او کیے جار ہے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں